Jalebi

Keep up to date with the latest news
بلاول ہاؤس  ایک تحلقہ خیز انکشاف

بلاول ہاؤس ایک تحلقہ خیز انکشاف

تصور کریں کہ آ پ ایک گھر کے مالک  ہیں اور پھر اس کی نقل تیار کرنے کا انتظام ہوجائے۔  پاگلپن لگ رہا ہے؟  تو پیشِ خد مت  ہیں پاکستان کے سابق صدرآصف علی زرداری۔

 

بلاول ہاؤس کو کون نہیں پہچانتا؟  بلاول ہاؤس پاکستان میں ایک مشہور عمارت،  ایک خاص سنگ میل اور ورثہ کی قدر رکھتا ہے۔  جناب  آصف علی زرداری کی خوش قسمتی یہ تھی کہ وہ بحریہ ٹاؤن کے بانی، ملک ریاض سے بطور تحفہ، بحریہ ٹاؤن کے اندر بلاول ہاؤس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ سچی دوستی کی ایک بہترین مثال ہے۔


کراچی میں بلاول ہاؤس تقریبا  ۰۔۲  ایکڑ پرواقع ہے۔ ہم صرف یہ تصور ہی کرسکتے ہیں کہ اس کے اندر کیا ہے۔ اب ذرا اندازہ لگائیں اور تقریبا   ۲۵ ایکڑ رقبے پر آپ اس عمارت کی ایک نقل بنائیں۔ یہ بحریہ ٹاؤن میں واقع بلاول ہاؤس کا اندازن رقبہ ہے۔ ایک دن صرف اتنی بڑی جگہ کو صاف کرنے کا تصور کریں۔

بحریہ ٹاؤن لاہور میں واقع بلاول ہاؤس کسی بھی چیز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ یہ بم پروف ہے، اس میں 30 انچ موٹی دیواریں حفاظتی طورپر بنی ہوئی ہیں، اس میں تیسرے درجے کا حفاظتی نظام موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس میں چھوٹے جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے لئے لینڈنگ کی جگہ بھی ہے۔ یہ ایک بلٹ پروف بنگلہ ہے۔ اس میں لگ بھگ۰ ۱۰۰۰ افراد رہ سکتے ہیں۔ ذرا تصور کریں، ایک مشترکہ پارلیمانی اجلاس اور اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کی کارروائی بھی، ایک ہی چھت کے نیچے ہوسکتی ہے۔


ا ب ان اعداد و شمار کو ذہن میں رکھتے ہوئے سوچیں کہ بلاول ہاؤس لاہور کی قیمت کیا ہوگی۔ ۵ ارب،جی ہاں اس محل کی قیمت۵ ارب روپے ہے۔ یہ بلاول ہاؤس کراچی کی قیمت سے لاتعداد گناہ زیادہ ہے، جوکہ صرف ۳۰ لاکھ ہے۔ 

بحریہ ٹاؤن ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے۔ یہ آپ کو سستی قیمت پرپُرتعیش طرز زندگی مہیا کرتا ہے۔ یہ پُرکشش مقامات اور جدید فنِ تعمیر کاایک شاکار ہے،  جیسے کہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں بلاول ہاؤس۔

پراپرٹی کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس جاننے کے لئے جڑے رہیں۔

Join our newsletter today!